hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31446

.

كنز العمال

31446
Kanz al-Ummal
31435 عن ابن مسعود قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : تكون فتنة النائم فيها خير من المضطجع ، والمضطجع فيها خير من القاعد ، والقاعد فيها خير من القائم ، والقائم فيها خير من الماشي ، والماشي فيها خير من الراكب والراكب خير من المجري قتلاها كلها في النار ، قلت : يا رسو الله ؟ ومتى ذلك ؟ قال : أيام الهرج ، قلت : ومتى أيام الهرج ؟ قال حين لا يأمن الرجل جليسه ، قلت : فبم تأمرني إن أدركت ذلك ؟ قال : اكفف نفسك ويدك وادخل دارك ! قلت : يا رسول الله ؟ أرأيت إن دخل علي داري ؟ قال : فادخل بيتك ! قال : قلت : أفرأيت إن دخل علي بيتي ؟ قال : فادخل مسجدك ثم اصنع هكذا - ثم قبض يمينه على الكوع - وقل : ربي الله ! حتى تقتل على ذلك. وفي لفظ قال : ثم قم إلى مخدعك ! قال : أفرأيت إن دخل علي ؟ قال : قل : هكذا وقل : بؤ باثمي وإثمك وكن عبد الله المقتول.(ش ، حم ونعيم ، طب ، ك).
31432 ۔۔۔ ابن مسعود کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ نے فرمایا کہ ایک فتنہ ہوگا جس میں سونے والا لیٹنے والے سے بہتر لیٹے والا بیٹھنے والے سے بہتر بیٹھنے والا چلنے والے سے چلنے والا سوار سے اور سوار تیز دوڑنے والے سے بہتر ہوگا ۔ اس فتنے میں جتنے بھی قتل ہوں گے سب جہنم میں جائیں گے۔
میں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ایسا کب ہوگا فرمایا ہرج کے ایام میں میں نے پوچھا کہ ہرج کے ایام کب ہوں گے فرمایا اسوقت جب کہ آدمی کو اپنے ساتھ بیٹھنے والے پر بھی اعتماد نہیں رہے گا۔
میں نے پوچھا اگر میں ایسے وقت میں ہوں تو کیا حکم ہے ؟
فرمایا اپنے ہاتھ اور نفس کو روک لو اور اپنے گھر میں داخل ہوجاؤ میں نے کہا یہ تو بتائیے اے اللہ کے رسول کہ اگر وہ لوگ میرے گھر میں بھی چڑھ آئیں تو فرمایا اپنے کمرے میں داخل ہوجاؤ میں نے پوچھا کہ اگر وہ کمرے میں آجائیں فرمایا اپنی نماز کی جگہ چلے جاؤ اور پھر ایسے کرلو دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کی ہ تھی کی پر رکھا اور کہو میرا رب تو اللہ سے یہاں تک کہ تجھے قتل پر دیا جائے ۔
اور بعض روایت میں یوں ہے پھر اپنے کمرے میں چلے جاؤ پوچھا کہ ا گروہاں بھی آجائیں تو فرمایا کہو کہ میرا رب اللہ ہے اور کہو کہ میرا اور اپنا گناہ اپنے سرلے لو اور اے اللہ کے بندے مقتول بن جاؤ ۔ احمد بن شیبة طبرانی حاکم نعیم