31438 عن ابن مسعود قال : يخرج رجل من أهل الجزيرة فيطأ الناس وظأة ويهرق الدماء ، ثم يخرج رجل من خراسان بعد قتل أخيه من بنى هاشم يدعى عبد الله يلي نحوا من أربعين سنة ثم يهلك ويختلف رجلان من أهل بيته يسميان باسم واحد فتكون ملحمة بعقرقوف فيظهر أقربة من الخليفة ثم تكون علامة في بني الاصفر ويتبدى نجم له ذنب فيزول عنهم ولا يعود إليهم.
(نعيم).
31435 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) سے منقول ہے کہ اہل جزیرہ میں سے ایک آدمی نکلے گا اور لوگوں کو روند ڈالے گا اور خون ریزی کرے گا پھر خراسان سے ایک آدمی اپنے بنی ہاشم کے بھائی کو قتل کرکے نمودار ہوگا جیسے عبداللہ کہا جاتا ہوگا وہ چالیس سال تک حکمران رہے گا پھر ہلاک ہوگا اور پھر اس کے گھبرانے کے دو آدمیوں میں اختلاف ہوگا ان دونوں کا نام ایک ہی ہوگا چنانچہ عقر قوف میں ایک بہت بڑا معرکہ ہوگا۔ پس خلیفہ کے قرابت دار غالب ہوں گے پھر بنی اصفر۔ (رومیوں) میں علامت ظاہرہوگی ایک دمدار ستارہ ظاہر ہوگا جو ان سے دور چلا جائے گا پھر لوٹ کر ان کے پاس نہیں آئے گا۔ رواہ ابونعیم