3149- "قال الله تعالى يا ابن آدم، ثلاث: واحدة لي وواحدة لك، وواحدة بيني وبينك، فأما التي لي فتعبدني، لا تشرك بي شيئا، وأما التي لك، فما عملت من خير جزيتك به، فإن أغفر فأنا الغفور الرحيم، وأما التي بيني وبينك، فعليك الدعاء والمسألة وعلي الاستجابة والعطاء". "طب عن سلمان".
3149: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ! اے ابن آدم ! تین چیزیں ہیں۔ ایک میرے لیے ایک تیرے لیے اور ایک دونوں کے لیے۔ میرے لیے یہ ہے کہ تو میری عبادت کر اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا۔ تیرے لیے یہ ہے کہ تو جو بھی نیک عمل کرے گا میں اس کا تجھ کو بدلہ دوں گا اور تو مغفرت مانگے گا تو میں غفور رحیم ہوں۔ اور تیرے لیے اور میرے لیے مشترک شے یہ ہے کہ تو دعا کر اور مانگ اور مجھ پر اس کا قبول کرنا اور عطا کرنا ہے۔ الکبیر بروایت سلمان (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 4058 ۔