hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 31583

.

كنز العمال

31583
Kanz al-Ummal
31572 عن سويد بن غفلة قال : سألت عليا عن الخوارج فقال جاء ذو الثدية المحدجي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يقسم فقال : كيف تقسم ؟ والله ما تعدل ! قال : فمن يعدل ؟ فهم به أصحابه فقال : دعوه ! سيكفيكموه غيركم ، يقتل في الفئة الباغية ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ، قتالهم حق على مسلم. (ابن أبي عاصم).
31572 ۔۔۔ سو ید بن غفلہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی (رض) سے خوارج کے متعلق پوچھا تو فرمایا ایک پستان والے ناقص ہاتھ والاشخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا جب کہ آپ مال غنیمت تقسیم کررہے تھے تو اس نے کہا آپ کیسے تقسیم فرما رہے ہیں اللہ کی قسم آپ نے انصاف نہیں کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پھر کون انصاف کرے گا صحابہ (رض) نے اس کے قتل کا ارادہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روک دیا اور فرمایا تمہارے علاوہ اور لوگ اس کے لیے کافی ہوں گے یا ایک باغی فرقہ کے ساتھ قتل ہوگا جو دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکلتا ہے ان سے قتال کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔ ابن ابی عاصم