31722 عن شقيق أبي وائل قال : سمعت سهل بن حنيف يقول بصفين : أيها الناس ! اتهموا رأيكم فو الله لقد رأيتني يوم أبي جندل ولو أستطيع أن أرد أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم لرددته ، والله ما وضعنا سيوفنا على عواتقنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم لامر يقظعنا قط إلا أسهل بنا إلى أمر نعرفه إلا أمركم هذا.
(ش
ونعيم بن حماد في الفتن).
31721 ۔۔۔ شفیق ابوالوائل سے روایت ہے کہ میں نے سہل بن حنیف کو صفین کے دن یہ کہتے ہوئے سنا اے لوگو ! اپنی رائے پر نظر کرو اللہ کی قسم ابوجندل کے دن اگر مجھ میں قدرت ہوتی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رائے کو رد کرنے کی اس کو رد کردیتا اللہ کی قسم ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اطاعت میں جب بھی اپنی تلوار اپنے کندھے سے اتاری کسی خوفناک بات کی وجہ سے تو ہمیں بعد میں آسانی پیش آتی جس کو ہم سمجھتے تھے مگر تمہارا یہ معاملہ (یعنی صفین کا) ۔ ابن ابی شیبة ونعیم بن حماد فی الفتن