31729 عن عمرو بن مرة الجهني قال : استأذن الحكم بن أبي العاص على النبي صلى الله عليه وسلم فعرف صوته فقال : ائذنوا له ، حية أو ولد حية ، عليه لعنة الله وعلى كل من يخرج من صلبه إلا المؤمن منهم وقليل ما هم ، يشرفون في الدنيا ويوضعون في الاخرة ، ذوو مكر وخديعة ، يعظمون في الدنيا ، وما لهم في الاخرة من خلاق.
(ع ، طب ، ك وتعقب ، ق في...، كر).
31728 ۔۔۔ عمرو بن مرہ جہنی سے روایت ہے کہ حکم بن ابی العاص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت چاہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی آواز پہچان لی تو فرمایا ان کو آنے کی اجازت دے دو سانپ ہے یا سانپ کی اولاد ہے اس پر بھی اللہ کی لعنت اور اس کی پیٹھ سے نکلنے والی اولاد پر بھی لعنت ہے مگر جو ان میں سے مومن ہو مگر وہ بہت تھوڑے ہیں دنیا کی لالچ کریں گے آخرت کا نقصان کریں گے مکرو فریب کرنے والے دنیا میں باعزت سمجھے جائیں گے آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ ہوگا ۔ ابویعلی طبرانی مستدرک وتعقب ابن عساکر