31747 عن الحسن قال : قال علي لاهل الكوفة : اللهم ! كما ائتمنتهم فخانوني ، ونصحت لهم فغشوني ، فسلط عليهم فتى ثقيف الذيال الميال ! يأكل خضرتها ويلبس فروتها ، يحكم فيها بحكم الجاهلية. قال الحسن : وما خلق الحجاج يومئذ. (ق في الدلائل ، وقال : لا يقول على ذلك إلا توقيفا).
31746 ۔۔۔ حسن سے روایت ہے کہ علی (رض) نے اہل کوفہ سے فرمایا اے اللہ جیسے میں نے ان کو امن دیا انھوں نے مجھے خوف زدہ کیا میں ان کے ساتھ خیر خواہی کی انھوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا اے اللہ پر ان پر نبی ثقیف کے جابر اور ظالم شخص کو مسلط فرمایا جوان کے غلہ کو کھاجائے اور ان کے اعلی لباس پہنے اور ان میں جاہلیت کے دستور کے موافق فیصلہ کرے ۔ اس وقت تک حجاج پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔(بیہقی نے دلائل میں روایت کی اور کہا علی (رض) نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سن کر ہی فرمائی ہوگی ) ۔