31970- قد سمعت كلامكم وعجبكم إن إبراهيم خليل الله وهو كذلك، وموسى نجي الله وهو كذلك، وعيسى روحه وكلمته وهو كذلك، وآدم اصطفاه الله وهو كذلك، ألا! وأنا حبيب الله ولا فخر، وأنا حامل لواء الحمد يوم القيامة ولا فخر، وأنا أول شافع وأول مشفع يوم القيامة ولا فخر، وأنا أول من يحرك حلق الجنة فيفتح الله لي فيدخلنيها ومعي فقراء المؤمنين ولا فخر، وأنا أكرم الأولين والآخرين ولا فخر. "ت - عن ابن عباس"
31968 ۔۔۔ فرمایا میں نے تمہارا کلام سنا اور تمہارے تعجب کرنے کو ابراہیم (علیہ السلام) خلیل اللہ ہیں وہ اسی طرح میں موسیٰ (علیہ السلام) نبی اللہ ہیں وہ ای طرح میں عیسیٰ (علیہ السلام) روح اللہ اور کلمتہ اللہ ہیں وہ اس طرح ہیں آدم (علیہ السلام) صفی اللہ ہیں وہ اس طرح ہیں اور سن لو کہ میں حبیب اللہ ہوں اس میں کوئی فخر نہیں اور میں قیامت کے روزلواء حمد کا اٹھانے والا ہوں گا اور میں قیامت کے روز پہلا سفارشی ہوں گا جس کی سفارش قبول ہوگی اور میں سب سے پہلا جنت کے دروازے کو حرکت دونگا اور میرے لیے دروازہ کھولا جائے گا اور مجھے داخل کیا جائے گا اور میرے ساتھ فقراء مومنین ہوں گے اس میں کوئی فخر کی بات نہیں اور میں اولین اور آخرین مکرم ہوں کوئی فخر کی بات نہیں۔
کلام :۔۔۔ ترمذی بروایت ابن عباس ضعیف الجامع 4077