hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 32021

.

كنز العمال

32021
Kanz al-Ummal
32010- كنت وآدم في الجنة في صلبه، وركب بي السفينة فيصلب أبي نوح، وقذف بي في النار في صلب إبراهيم، لم يلتق أبواي قط على سفاح، ولم يزل الله ينقلني من الأصلاب الحسنة إلى الأرحام الطاهرة، صفي مهدي لا يتشعب شعبتان إلا كنت في خيرهما، قد أخذ الله بالنبوة ميثاقي، وبالإسلام عهدي، ونشر في التوراة والانجيل ذكري، وبين كل نبي صفتي، تشرق الأرض بنوري والغمام لوجهي، وعلمني كتابه، ورقاني في سمائه، وشق لي اسما من أسمائه فذو العرش محمود وأنا محمد، وعدني أن يحبوني بالحوض والكوثر وأن يجعلني أول شافع وأول مشفع، ثم أخرجني من خير قرن لأمتي وهم الحمادون يأمرون بالمعروف وينهون عن المنكر. "ابن عساكر - عن ابن عباس؛ وقال: غريب جدا".
32010 ۔۔۔ فرمایا میں جنت میں آدم (علیہ السلام) کی پیٹھ میں تھا اور نوح (علیہ السلام) کی کشتی میں سوار تھا میں ان کی پشت میں تھا مجھے آگ میں ڈالا کیا میں ابراہیم کی پشت میں تھا میرے ماں باپ کے نسب میں کہیں زنا نہیں ہوا اللہ تعالیٰ مجھے مسلسل پاکدامن لوگوں کی پشت سے پاکدامن عورتوں کے رحم میں منتقل فرماتے رہے میں منتخب ہادی ہوں جب بھی انسانوں کی دوجماعتیں بنی ہیں دونوں میں جو اچھا ہے اس میں تھا اللہ تعالیٰ میری نبوت کا عہد لیا اور میرے اسلام کا عہد لیا اور تو راہ و انجیل میں میرے ذکر کو پھیلایا ہر نبی نے میرے اوصاف بیان کیے زمین میرے نور سے روشن ہوجاتی ہے اور بادل میرے چہرے سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنی کتاب سکھلائی اور اپنے آسمان کے اوپر بلوایا اور اپنے ناموں میں سے ایک نام سے میرے نام کو مشتق کیا عرق کا مالک محمود ہے میں محمد ہوں مجھ سے وعدہ فرمایا کہ مجھے حوض کوثر عطا کریں گے اور مجھے پہلا سفارشی بنائیں گے جس کی شفارش قبول ہوگی پھر میری امت کو خیر القرون بنایا یا وہ حمادوں (یعنی اللہ کی خوب تعریف کرنے والے) اچھائی کا حکم کرتے ہیں برائی سے روکتے ہیں۔ (ابن عساکر روایت ابن عباس (رض) عنھما اور کہا غریب جدا)