hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3262

.

كنز العمال

3262
Kanz al-Ummal
3262- "إن الكافر ليدعو الله عز وجل في حاجته، فتقضى له وإن المؤمن ليدعوا الله تعالى، فتبطئ عليه الإجابة، "فتضج –2"" الملائكة لذلك. فيقول الله تعالى: إنما أجبت الكافر، لئلا يدعوني، ولا يذكرني فإني أبغضه، وأبغض صوته، وأبطئ للمؤمن، لئلا ينقطع عني، ويذكرني فإني أحبه، وأحب تضرعه". "الخليلي عن جابر".
3262: کافر اللہ عزوجل سے اپنی حاجت مانگتا ہے تو اس کی حاجت پوری کردی جاتی ہے اور مومن اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے تو اس کی حاجت روانی میں دیر کی جاتی ہے۔ چنانچہ اس پر ملائکہ شکوہ کرتے ہیں۔ تو اللہ پاک فرماتے ہیں : میں نے کافر کی ضرورت اس لیے پوری کردی تاکہ وہ مجھے نہ پکارے اور نہ مجھے یاد کرے کیونکہ مجھے اس سے نفرت ہے۔ اور میں اس کی آواز سے بھی نفرت کرتا ہوں۔ اور مومن کے لیے دیر یوں کی تاکہ وہ مجھے پکارنا نہ چھوڑ دے بلکہ مجھے یاد کرتا رہے میں اس سے محبت کرتا ہوں اور اس کی آہ وزاری کو بھی محبوب رکھتا ہوں۔ (الخلیلی بروایت جابر (رض)) ۔
کافر کی بھی دعا قبول ہوتی ہے۔