3264- "إن العبد ليدعو الله، وهو يحبه، فيقول: يا جبريل: اقض لعبدي هذا حاجته، وأخرها، فإني أحب أن أسمع صوته، وإن العبد ليدعوا الله وهو يبغضه، فيقول الله تعالى: يا جبريل اقض لعبدي حاجته بإخلاصه، وعجلها له فإني أكره أن أسمع صوته". "كر عن أنس وجابر معا وفيه إسحاق بن عبد أبي فروة متروك".
3264: بندہ اللہ سے دعا کرتا ہے اور اللہ اس سے محبت رکھتا ہے تو جبرائیل (علیہ السلام) سے فرماتا ہے : اے جبرائیل ! اس بندہ کی حاجت پوری کر مگر کچھ تاخیر کے ساتھ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کی آواز کو سنوں۔ دوسرا بندہ اللہ سے دعا کرتا ہے اور اللہ اس کو مبغوض رکھتا ہے تو جبرائیل سے فرماتا ہے اے جبرائیل ! اس کی حاجت جلد پوری کر۔ میں اس کی آواز نہیں سننا چاہتا۔ (ابن عساکر بروایت انس (رض) و جابر (رض)) ۔
کلام : اس روایت میں بھی اسحاق بن عبد ابی فروہ متروک راوی ہے۔