32935- قم فما صلحت أن تكون إلا أبا تراب، أغضبت علي حين وآخيت بين المهاجرين والأنصار ولم أؤاخ بينك وبين أحد منهم؟ أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه ليس بعدي نبي، ألا من أحبك حف بالأمن والإيمان، ومن أبغضك أماته الله ميتة الجاهلية وحوسب بعمله في الإسلام. "طب - عن ابن عباس"
32926 ۔۔۔ بیدار ہوجائیں تمہارا نام تو ابوتراب ہی ہونا چاہیے کیا تم مجھ سے ناراض ہوئے جب میں نے مہاجرین اور انصار میں مواخات قائم کی تمہاری کسی کے ساتھ مواخات قائم نہ ہوسکی ؟ کیا تم اس پر راضی نہیں تمہارا مقام میرے ہاں ایسا ہوجی سے ہارون (علیہ السلام) کا موسیٰ (علیہ السلام) کے ہاں مگر یہ کہ میرے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہوگیا سن لوجوتم سے محبت کرے وہ امن و ایمان سے زندگی گذراے گا جو تجھ سی بغض رکھے گا وہ جاہلیت کی موت مرے گا اور اس کے زمانہ اسلام کے اعمال کا حساب ہوگا۔ (طبرانی نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا) ۔