33074- إن استخلفت عليكم خليفة فتعصوه ينزل العذاب، قالوا: لو استخلفت علينا أبا بكر! قال: إن أستخلفه عليكم تجدوه قويا في أمر الله ضعيفا في جسده، قالوا: لو استخلفت علينا عليا! قال: إنكم لا تفعلوا وأن تفعلوا تجدوه هاديا مهديا يسلك بكم الطريق المستقيم. "ك وتعقب - عن حذيفة".
33065 ۔۔۔ فرمایا اگر میں تم پر خلیفہ مقرر کروں اور تم اس کی نافرمانی کرو تم پر عذاب آپڑے گا۔ صحابہ (رض) نے بتایا اگر آپ ہم پر ابوبکر کو خلیفہ مقرر فرمادیں توکیسا رہے گا ؟ فرمایا اگر اس کو خلیفہ بنادوں گا تو تم اس کو اللہ کے معاملے میں طاقتور اور جسمانی طورپر کمزور پاؤگے ۔ صحابہ (رض) نے کہا اگر آپ ہم علی کو خلیفہ بنادیں تو پھر کیا خیال ہے ؟ فرمایا تم اس طرح نہیں کروگے اور اگر تم نے ایسا کرلیا تو تم اسے سیدھی راہ دکھانے والا اور ہدایت یافتہ پاؤ گے جو تمہیں سیدھے راستہ پرلے چلے گا ۔ (حاکم تعقب بروایت حذیفہ)