33095- أنا أقف بين يدي ربي عز وجل ما شاء الله ثم أخرج وقد غفر الله لي، ثم أبو بكر يقف كما وقفت مرتين ثم يخرج وقد غفر الله له ثم عمر يقف كما وقف أبو بكر مرتين ثم يخرج وقد غفر الله له؛ قيل: وعثمان قال: عثمان رجل ذو حياء، سألت ربي عز وجل ألا يوقفه الحساب فشفعني فيه. "أبو الحسن الجوهري في أماليه وابن عساكر - عن علي" قال: قلت: يا رسول الله! من أول من يدعى إلى الحساب يوم القيامة؟ قال: فذكره.
33086 ۔۔۔ فرمایا میں اپنے رب کے سامنے اتنا عرصہ کھڑا رہوں گا جتنا اللہ چاہے پھر میں نکلوں گا اور اللہ نے میری مغفرت فرمادی ہوگی پھر ابوبکر میرے قیام کے دگنی تعداد کے برابر کھڑے ہوں گے پھر واپس آئیں گے اور اللہ نے انھیں بھی بخش دیا ہوگا پھر عمر ابوبکر کے قیام کے دگنی مقدار کے برابر کھڑے ہوں گے پھر واپس آئینگے اور ان کی بخشش بھی ہوچکی ہوگی کہا گیا اور عثمان کا کیا ہوگا ؟ فرمایا عثمان ایک باحیا شخص ہے میں اللہ سے دعا کروں گا کہ انھیں حساب کے لیے نہ کھڑا کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اس معاملے میں ہماری سفارش قبول فرمائیں گے۔ (ابوحسن الجوہری فی امالیہ ابن عساکر بروایت علی)
علی فرماتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول قیامت کے دن سب سے پہلے حساب کے لیے کس کو بلایا جائے گا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔