33126- أرأف أمتي بأمتي أبو بكر، وأشدهم في دين الله عمر، وأصدقهم حياء عثمان، وأقضاهم علي، وأفرضهم زيد بن ثابت، وأقرأهم لكتاب الله أبي، وأعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل، ألا! وإن لكل أمة أمينا وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح. "ع - عن ابن عمر".
33117 ۔۔۔ میری امت پر میری امت میں سے سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر ہیں اور سب سے زیادہ حیادار عثمان ہیں اور سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے علی ہیں اور سب سے زیادہ فرائض کو سر انجام دینے والی زید بن ثابت ہیں اور کتاب اللہ کو سب سے بہتر پڑھنے والے ابی ہیں اور حلال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ بن جبل ہیں سنو ہر امت کے لیے ایک امانت دار ہے اور اس امت کا امانت دار ابوعبیدة بن الجراح ہے۔ (ابویعلی نے ابن عمر سے روایت کیا ہے۔ اسنی المطالب 164 کشف الخفا 313)