hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 33304

.

كنز العمال

33304
Kanz al-Ummal
33294 يا أبا عبد الله ! هذا جبريل يقرئك السلام ويقول : أنا معك يوم القيامة حتى أذب عن وجهك شرر جهنم.(أبو بكر الشافعي في الغيلانيات وابن عساكر - عن عمر) قال : رأيت النبي ص وقد نام فجلس الزبير يذب عن وجهه حتى استيقظ قال : فذكره.
33290 ۔۔۔ اے ابوعبداللہ یہ جبرائیل ہے آپ پر سلام کہتے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ میں قیامت کے دن آپ کے ساتھ ہوں گا یہاں تک کہ میں آپ کے چہرے سے جہنم کی چنگاریوں کو دفع کردوں گا۔
ابوبکر الشافعی نے الغلانیات میں اور ابن عساکر نے عمر سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آرام فرما رہے تھے اور زبیر (رض) بیٹھ کر آپ کے چہرے سے مکھیاں ہٹا رہے تھے یہاں تک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے اور مذکورہ ارشاد فرمایا۔