33317 اهتز العرش لوفاة سعد بن معاذ.(ش ، حم وابن سعد ، حب ، والهيثم بن كليب وسمويه في فوائده ، طب ، ك ، ص - عن محمد ابن عمرو بن علقمة بن وقاص عن أبيه عن جده) عن عائشة قالت : سمعت هذا من أسيد بن حضير وهو يسير بيني وبين النبي ص.قال ابن حجر في أطراف المختارة هو بمسند عائشة أشبه لان هذا يكون أخذا له عن النبي ص كالسماع (ش وابن سعد ، طب - عن أبي سعيد الخدري ش - عن جابر ، ش - عن ابن عمر).،
33313 ۔۔۔ سعد بن معاذ کی وفات پہ عرش بھی ہل گیا۔ (ابن ابی شیبة احمد بن حنبل ابن سعد ابن حبان الھثیم بن کلب ہجویة نے اپنے فوائد میں طبرانی ، حاکم و سعید بن منصور نے محمد بن عمر وبن علقمہ بن وقاص جنہوں نے اپنے باپ اور انھوں نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا کہ میں نے حضرت اسید بن حضیر سے یہ بات سنی جب کہ وہ میرے اور حضور علیہ الصلوة والسلام کے درمیان چل رہے تھے) ۔
ابن حجر نے المختارہ کے اطراف میں یہ فرمایا کہ حضرت عائشہ (رض) کی سند زیادہ قومی ہے اس لیے کہ ان کا حضور علیہ الصلوة سے اخذ کرنا سماع کی طرح ہے۔ (ابن ابی شیبہ ابن سعد اور طبرانی نے ابی سعید الخدری سے اور ابن ابی شیبہ نے جابر سے اور ابن ابی شیبہ نے ابن عمر سے بھی نقل کیا ہے)