33328 أتعجبون من غيرة سعد ؟ وأنا أغير منه والله أغير مني ومن أجل غيرة الله حرم الفواحش ما ظهر منها وما بطن ، وما أحد أحب إليه العذر من الله ، من أجل ذلك بعث الرسل مبشرين ومنذرين ، ولا أحد أحب إليه المدحة من الله ، ومن أجل ذلك وعد الجنة.
(حم خ عن المغيرة رضي الله عنه).
33324 ۔۔۔ کیا سعد کی غیرت کی وجہ سے تم لوگ تعجب میں پڑگئے ؟ اور میں اس سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت والا ہے اور ہاں اللہ کی غیرت کی علامت یہ ہے کہ اللہ نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کاموں کو حرام کردیا ہے اللہ تعالیٰ کے ہاں معافی کا عمل پسندیدہ عمل ہے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے بناکر بھیجا اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ کسی کو اپنی مدح پسند نہیں اسی لیے اس پر جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔ ( احمدبن حنبل اور بخاری نے مغیرہ (رض) سے روایت کیا ہے)