hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 33513

.

كنز العمال

33513
Kanz al-Ummal
33503 كفاك الله أمر دنياك ، فأما آخرتك فأنا لها ضامن. (أبو بكر الشافعي في الغيلانيات وأبو نعيم في فضائل الصحابة وابن عساكر - عن عمر) قال : رأيت النبي ص والحسن والحسين يبكيان جوعا ويتضرعان فقال : من يصلنا بشئ ؟ فطلع عبد الرحمن بن عوف بصحفة فيها حيس ورغيفان بينهما اهالة قال : فذكره.
33499 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کے دنیاوی معاملات میں آپ کو کافی ہوں گے رہی آخرت کی بات تو میں اس کا ضامن ہوں ۔ (ابوبکر الشافعی نے الغیلانیات میں اور ابونعیم نے فضائل الصحابہ میں اور ابن عساکر نے عمر سے روایت کیا ہے کہ) انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں حسن اور حسین کو بھوک کی وجہ سے روتے ہوئے اور آہ بکا کرتے ہوئے دیکھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی ہے جو ہماری کسی چیز کے ذریعہ مدد کرے ؟ حضرت عبدالرحمن بن عوف کو پتا چلا تو وہ حسن اور حسین کے لیے ایک طشتری لے آئے جس میں کھجور کا حلوہ اور دوروٹیاں تھیں۔