33622 لا ، ولكني تبسمت إذ كانا جميعا في درجة واحدة في الجنة (ابن عساكر - عن يزيد بن أبي حبيب) أن عكرمة بن أبي جهل قتل رجلا من الانصار يقال له المحذر فأخبر رسول الله صلى الله عليه وسلم بذلك فتبسم ، فقال له رجل من الانصار : يا رسول الله ! تبسمت أن قتل رجل من قومك رجلا من قومنا ؟ قال : فذكره.
33618 ۔۔۔ نہیں لیکن میں اس وجہ سے مسکرایا کہ وہ دونوں جنت میں ایک ہی درجے میں ہیں۔ ابن عساکر نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کیا ہے کہ عکرمة ابن ابی جہل نے ایک انصاری آدمی کو قتل کردیا جس کا نام المحذر تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کی خبردی گئی تو آپ مسکر اپڑے تو ایک انصاری شخص کہنے لگا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا آپ اس بات پر مسکرا رہے ہیں کہ آپ کی قوم کے ایک آدمی نے ہماری قوم کے ایک آدمی کو قتل کردیا تو اس موقع پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی۔