33630 يا قبيصة ! ما مررت بحجر ولا شجر ولا مدر إلا استغفر لك ، يا قبيصة ! إذا صليت الفجر فقل ثلاثا : سبحان الله العظيم وبحمده ، تعافى من العمى والجدام والفالج ، يا قبيصة ! قل : اللهم ! إني أسألك مما عندك فأفض علي من فضلك ، وانشر علي من رحمتك ، وأنزل علي من بركاتك.(حم - عن قبيصة بن المخارق)
33626 ۔۔۔ اے قبیضہ ! تم جس بھی پتھر ، درخت اور ٹیلے کے پاس سے گزرے اس نے تمہارے لیے استغفار کیا اے قبیصہ جب تم فجر کی نماز پڑھا کر وتو تین مرتبہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہا کرو کرو تم اندھے پن ، کوڑھ پن اور فالج سے محفوظ رہو گے اے قبیصہ کہا (ترجمہ) اے اللہ میں آپ سے اس چیز کا سوال کرتا ہوں جو آپ کے پاس ہے سو آپ میرے اوپر اپنا فضل فرمائیں اور میرے اوپر اپنی رحمت کا سایہ کیجئے اور مجھ پر اپنی برکات نازل فرمائیں۔ احمد بن حنبل نے قبیصہ بن المخاری سے نقل کیا ہے) ۔