33668 يا أبا كاهل ! ألا أخبرك بقضاء قضاه الله على نفسه ؟ أحيى الله قلبك ولا يميته حتى تموت بذلك ، اعلم يا أبا كاهل ! أنه لن يغضب رب العزة على من كان في قلبه مخافة ، ولا تأكل النار منه هدبة ، إنه من قلت حسناته وعظمت عليه سيئاته كان حقا على الله أن يثقل ميزانه يوم القيامة.(هب - عن أبي كاهل)
33664 ۔۔۔ اے ابوکامل ! کیا میں تمہیں ایسے فیصلے کے بارے میں نہ بتاؤں جو اللہ نے اپنے اوپر لازم کیا ہے ؟ اللہ نے آپ کا دل زندہ کردیا اور اس کو تمہارے مرنے تک مردہ نہیں کرے گا، اے ابو کاہل جان لو کہ اللہ رب العزت اس شخص پر ہرگز غصہ نہیں ہوتے جس کے دل میں خوف خد اہو اور آگ اس کے دامن کو نہیں جلاتی بلاشبہ جس شخص کی نیکیاں کم ہوں اور اس کے گناہ اس پر غالب آجائیں تو اللہ پر لازم ہے کہ قیامت کے دن اس کے ترازو کو بوجھل کردے۔ (بیہقی نے شعب الایمان میں ابوکاہل سے روایت کیا ہے)