33678- اكتم علي يا عبادة حياتي: أحب أصحابي إلي أبو بكر ثم عمر ثم علي، قال: ثم من؟ قال: من عسى أن يكون بعد هؤلاء الزبير وطلحة وسعد وأبو عبيدة ومعاذ وأبو طلحة وأبو أيوب وأنت يا عبادة وأبي بن كعب وأبو الدرداء وابن مسعود وابن عوف وابن عفان، ثم هؤلاء الرهط من الموالي سلمان وصهيب وبلال وسلمان مولى أبي حذيفة هؤلاء خاصتي، وكل أصحابي علي كريم حبيب إلي وإن كان عبدا حبشيا. "الهيثم بن كليب، طب، كر - عن عبادة بن الصامت؛ قال الذهبي: هذا حديث باطل".
33674 ۔۔۔ عبادة میری زندگی کو پوشیدہ رکھو مجھے اپنے تمام صحابہ (رض) میں سب سے زیادہ محبوب ابوبکر پھر عمر پھر علی ہیں صحابی نے پوچھا پھر کون ؟ جوان کے بعد ہوسکتے ہیں زبیر ، طلحہ، سعد ابوعبیدہ، معاذ ، ابوطلحہ، ابوایوب اور اے عبادة تم اور ابی بن کعب ، ابوالد ردا ، ابن مسعود ، ابن عوف اور ابن عفان ہیں پھر غلاموں میں سے یہ جماعت ہے سلمان ، صہیب، بلال اور ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سلمان ہیں یہ میرے خاص لوگ ہیں اور میرے سب صحابہ (رض) میرے نزدیک معزز اور محبوب ہیں اگرچہ وہ حبشی غلام ہو۔ (الھیشم بن کلیب طبرانی نے المعجم الکبیر اور ابن عساکر نے عبادہ بن صامت سے نقل کیا ہے علامہ ذہبی نے فرمایا ہے یہ باطل حدیث ہے)