hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 33761

.

كنز العمال

33761
Kanz al-Ummal
33752- "يا معشر الأنصار! ألا تبايعون على الهجرة؟ إنما يهاجر الناس إليكم؛ من لقي الله وهو يحب الأنصار لقي الله وهو يحبه، ومن لقي الله وهو يبغض الأنصار لقي الله وهو يبغضه. " طب - عن أبي أسيد الساعدي".
33752 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت کیا تم ہجرت پر بیعت نہیں کرتے ؟ بیشک لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گے جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے کہ وہ انصار سے محبت رکھتا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہوں گے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ وہ انصار سے بغض رکھتا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو ناپسند رکھتے ہوں گے۔ (طبرانی بروایت ابواسید الساعدی)