33820- "فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بأنهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبد الله إلا قرشي، وفضلهم بأنه نصرهم يوم الفيل وهم مشركون، وفضلهم بأنه نزل فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيها أحد من العالمين وهي {لِإِيلافِ قُرَيْشٍ} ، وفضلهم بأن فيهم النبوة والخلافة والحجابة والسقاية. " طس - عن الزبير بن العوام".
33820 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے قریش کو سات عادتوں کی وجہ سے فضلیت عطا فرمائی اللہ تعالیٰ نے انھیں فضلیت عطا فرمائی کہ انھوں نے دس سال عبادت کی کہ اللہ کی قریشی کے علاوہ کوئی عبادت نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ نے انھیں فضلیت دی کہ وہ مشرک تھے اور فیل کے دن ان کی مدد کی اور انھیں یہ فضیلت دی کہ ان کے بارے میں قرآن کی ایک ایسی سورت نازل فرمائی کہ جس میں دنیا والوں میں سے کوئی ایک بھی داخل نہیں (قریش کے علاوہ ) اور وہ سورة الایلف قریش ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ فضلیت دی کہ ان میں نبوت خلافت دربانی اور حاجیوں کو پانی پلانا ہے۔ (طبرانی اوسط بروایت زبیر بن العوام)