3396- "كان لداود عليه السلام من الليل ساعة يوقظ فيها أهله يقول يا آل داود قوموا فصلوا فإن هذه الساعة يستجيب الله فيها الدعاء إلا لساحر أو عشار" 1. "حم ع طب عن عثمان بن أبي العاص".
3396: داؤد (علیہ السلام) رات کی ایک گھڑی میں اپنے گھر والوں کو جگا دیتے تھے اور فرماتے تھے : اے آل داؤد ! کھڑے ہو کر نماز پڑھو اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ دعا قبول فرماتے ہیں سوائے جادو گر اور عشر وصول کرنے والے کے۔ (مسند احمد، مسند ابی یعلی، الکبیر للطبرانی عن عثمان بن ابی العاص) ۔
فائدہ : عشر وصول کرنے والے بعض اوقات عوام پر ظلم کرتے ہیں۔ رشوت ستانی کے ساتھ کم زیادہ کرتے ہیں۔ ورنہ ناجائز بوجھ ڈالتے ہیں۔ اور اگر عدل کے ساتھ عشر وصول کیا جائے تب کوئی حرج نہیں جس کی شریعت نے اجازت دی ہے۔ تفصیل کے لیے کتب فقہ دیکھی جائیں۔
کلام : الضعیفۃ 1962: