hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34061

.

كنز العمال

34061
Kanz al-Ummal
34052- "يلتقى الخضر وإلياس في كل عام في الموسم بمنى فيحلق كل واحد منهما رأس صاحبه ويتفرقان عن هؤلاء الكلمات: بسم الله ما شاء الله، لا يسوق الخير إلا الله، ما شاء الله لا يصرف السوء إلا الله ما شاء الله، ما كان من نعمة فمن الله، ما شاء الله لا حول ولا قوة إلا بالله، من قالهن حين يصبح وحين يمسي ثلاث مرات آمنه الله من الغرق والسرق ومن الشيطان والسلطان ومن الحية والعقرب. " قط في الأفراد وأبو إسحاق الذكي في فوائده، عق، عد وابن عساكر - عن ابن عباس، وضعف، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات". أويس بن عامر القرني رضي الله عنه
34052 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خضر اور الیاس (علیہما السلام) ہر سال موسم حج میں منی میں ملتے پھر ان میں ہر ایک اپنے ساتھی کا سرمونڈتا اور ان کلمات کے ساتھ (ایک دوسرے سے) جدا ہوتے بسم اللہ ماشاء ال ( اللہ کے نام کی مدد سے) جو کچھ اللہ نے چاہا) لایسوق الخیر الا اللہ ( اللہ کے سوا کوئی بھلائی نہیں چلاتا) ماشاء اللہ لایصرف السوء الا اللہ (جو کچھ اللہ نے چاہا اللہ کے سوا کوئی برائی نہیں دور کرسکتا) ماکان من نعمة فمن اللہ (ٕجو کچھ اللہ نے چاہا جو نعمت بھی ہو (وہ) اللہ کی طرف سے ہی ہے ماشاء اللہ لاحول ولا قوة الا باللہ (جو کچھ اللہ نے چاہا نہیں ہے (گناہوں سے) پھرنا اور نہیں ( فرمان برداری کی) قوت مگر اللہ ہی کی مدد سے جو شخص ان کلمات کو صبح اور شام تین دفعہ کہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو چوری سے شیطان اور بادشاہ سے سانپ اور بچھو سے محفوظ رکھیں گے۔ (دارقطنی فی الافراد ابواسحاق الذکر فی فوائد عقیلی فی الضعفاء تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس الاتقان :47)۔ کلام :۔۔۔ اس حدیث کو ضعیف قرار دیا گیا ہے اور علامہ ابن الجوزی نے اس کو موضوعات میں لایا ہے۔