hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34097

.

كنز العمال

34097
Kanz al-Ummal
34088 رأيت عمرو بن عامر الخزاعي يجر قصبه في النار وكان أول من سيب السوائب وبحر البحيرة حم ،فكانوا إذا ولدت إبلهم سقبا بحروا أذنه : أي شقوها وقالوا : اللهم إن عاش ففتي ، وإن مات فذكي ، فإذا مات أكلوه وسموه البحيرة ، وقيل : كانوا إذا تابعت الناقة بين عشر إناث لم يركب ظهرها ولم يجز وبرها ، ولم يشرب لبنها إلا ولدها أو ضيف ، وتركوها مسيبة لسبيلها وسموها السائبة ، فما ولدت بعد ذلك من أثنى شقوا أذنها وخلوا سبيلها ، وحرم منها ما حرم من أمها وسموها البحيرة. النهاية 1 / 100.ق عن أبي هريرة).
34088 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے عمرو بن عامر خزاعی کو دیکھا کہ وہ جہنم میں اپنی آنتوں کو کھینچ رہا ہے اور یہ پہلا شخص ہے جس نے سوائب (اونٹی) کو آزاد چھوڑا اور بحرہ (اونٹنی کا بچہ) کے کان کاٹے۔ (احمد بن حنبل عقیلی فی الضعفاء بروایت ابوہریرة) سوائب :۔۔۔ یہ سائبہ کی جمع ہے جس کو عرب کے ہاں آزاد چھوڑا دیاجاتا تھا اس کو نہ پانی سے نہ کسی چراگاہ سے روکاجاتا تھا، اور نہ اس پر سواری کی جاتی تھی۔ بحیرة۔۔۔ سائبہ اونٹنی جب بچہ دیتی تو اس کے کان کاٹ دیتے تھے اور اس کے بھی وہی احکام ہوتے تھے جو سائبہ کے لیے تھے اس کو بحیرة کہتے تھے، یہ دونوں کام سب سے پہلے عمروبن عامر خزاعی نے کیے تھے جس کا ذکر حدیث میں کہا گیا ہے۔