34101- "أتاني جبريل فقال: يا محمد! إن الله بعثني فطفت شرق الأرض وغربها وسهلها وجبلها فلم أجد حيا خيرا من العرب، ثم أمرني فطفت في العرب فلم أجد حيا خيرا من مضر، ثم أمرني فطفت في مضر فلم أجد حيا خيرا من كنانة، ثم أمرني فطفت في كنانة فلم أجد حيا خيرا من قريش، ثم أمرني فطفت في قريش فلم أجد حيا خيرا من بني هاشم، ثم أمرني أختار في أنفسهم فلم أجد فيها نفسا خيرا من نفسك. "الحكيم - عن جعفر ابن محمد عن أبيه معضلا".
34101 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے ، انھوں نے کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے بھیجا پھر میں زمین کے مشرق اور مغرب اور اس کی نرم اور سخت جگھوں میں گوماسو میں نے عرب سے بہتر کوئی قبیلہ نہ پایا ، پھر اللہ نے مجھے حکم دیا پھر میں مضر میں سو میں نے کنانہ سے بہتر کوئی قبیلہ نہ پایا، پھر اللہ نے مجھے حکم دیا پھر میں کنانہ میں گھوما سو میں نے قریش سے بہتر کوئی قبیلہ نہ پایا ، پھر اللہ نے مجھے حکم دیا پھر میں قریش میں گھوما سو میں نے نبی ہاشم سے بہتر کوئی قبیلہ نہ پایا، پھر مجھے حکم دیا پھر میں نے نبی ہاشم میں سے چناسو میں نے آپ کی ذات سے بہتر کوئی ذات نہ پائی۔ (حکیم بروایت جعفر بن محمد بن ابیہ معضلا)