34425- "رحمك الله يا أمي! كنت أمي بعد أمي، تجوعين وتشبعينني وتعرين وتكسيني، وتمنعين نفسك طيبا وتطيبيني تريدين بذلك وجه الله والدار الآخرة الله الذي يحي ويميت وهو حي لا يموت،اغفر لأمي فاطمة بنت أسد ولقنها حجتها ووسع مدخلها بحق نبيك والأنبياء الذين من قبل يا أرحم الراحمين. " طب؛ حل - عن أنس".
34425 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے میری ماں اللہ تجھ پر رحم کرے آپ میری ماں ہیں میری والدہ کے بعد آپ بھوکی ہوتی ہیں اور مجھے شکم سیر کرتی ہیں اور برہنہ ہوتی ہیں اور مجھے پہناتی ہیں اور اپنے آپ کو اچھی چیزوں سے روکتی ہیں اور مجھے خوش کرتی ہیں اس سے آپ اللہ کی رضا اور اخروی گھر چاہتیں ہیں اللہ وہ ذات ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ زندہ ہے کبھی نہیں مرے گا اے اللہ ! میری ماں فاطمہ بنت اسد کو بخش دے اور اس کو اس کی دلیل کی تلقین کر اور اس کے مدخل (قبر) کو کشادہ کر اپنے نبی اور ان انبیاء کے حق کے ساتھ جو پہلے گذرے ہیں اے ارحم الرحمین۔ (طبرانی حلیا الاولیاء بروایت انس)