3450 - سبحي الله مائة تسبيحة فانها تعدل لك مائة رقبة من ولد اسماعيل ، واحمدي الله مائة تحميدة ، فانها تعدل مائة فرس مسرجة ملجمة تحملين عليها في سبيل الله ، وكبري الله مائة تكبيرة ، فانها تعدل لك مائة بدنة مقلدة (1 مقبلة ، وهللى الله مائة تهليلة ، فانها تملا ما بين السماء والارض ، ولا يرفع يومئذ لاحد عمل أفضل منها ، الا ان يأتي بمثل ما أتيت.
(حم طب ك عن أم هانئ).
3450: سو بار سبحان اللہ کہہ، یہ تیرے اسماعیل (علیہ السلام) کی اولاد میں سے سو غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب رکھتا ہے۔ اور سو بار اللہ اکبر کہہ، یہ تیرے لیے ایسا ہے جیسے تو نے سو اونٹ قلادہ لگے ہوئے اللہ کی راہ میں قربان کیے۔ اور سو بار لا الہ الا اللہ کہہ یہ زمین و آسمان کے درمیان کے خلاء کو ثواب سے بھر دے گا اور اس دن اس سے بڑھ کر کوئی عمل آسمان پر نہیں جاسکتا الا یہ کہ اور کوئی بھی تیرے جیسا یہ عمل کرے۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم عن ام ہانی)
کلام : ضعیف الجامع 3334 ۔