hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34547

.

كنز العمال

34547
Kanz al-Ummal
34538- "أنا أول من يؤذن له في السجود يوم القيامة، وأنا أول من يؤذن له أن يرفع رأسه، فأرفع رأسي فأنظر بين يدي فأعرف أمتي من بين الأمم ومن خلفي مثل ذلك، وأنظر عن يميني فأعرف أمتي من بين الأمم، وأنظر عن شمالي فأعرف أمتي من بين الأمم، هم غر محجلون من آثار الوضوء ولا يكون لأحد من الأمم غيرهم، وأعرفهم أنهم يؤتون كتبهم بأيمانهم، وأعرفهم بسيماهم في وجوههم من أثر السجود، وأعرفهم بنورهم الذي بين أيديهم عن أيمانهم وعن شمائلهم، وأعرفهم تسعى بين أيديهم ذريتهم. " حم - عن أبي الدرداء، ك، هب - عن أبي ذر وأبي الدرداء معا".
34538 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک جماعت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی قیامت کے دن نکلے کی پس وہ افق کو بند کردے گی اور ان کی روشنی سورج کی روشنی کی طرح ہوگی پس ایک پکارنے والا پکارے گا : امی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آواز کی وجہ سے ہر امی نبی حرکت کرے گا پھر کہا جائے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت وہ جنت میں داخل ہوں گے ان پر نہ حساب ہوگا نہ عذاب پھر دوسری جماعت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی نکلے گی ان کی روشنی چودھویں رات کے چاند کی روشنی کی طرح ہوگی (یہ جماعت) افق بند کرے گی پس یہ لوگ جنت میں بغیر حساب اور عذاب کے داخل ہوں گے پھر ایک دوسری جماعت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی نکلے گی ان کی روشنی آسمان میں سب سے بڑے ستارے کی روشنی کی طرح ہوگی پس یہ افق کو بند کردگی پھر پکارنے والا پکارے گا امی بنی اس آواز کی وجہ سے ہر امی نبی حرکت کرے گا پھر کہا جائے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت پس یہ لوگ جنت میں بغیر حساب اور عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے پھر آپ رب عزوجل کی تجلی ہوگی پھر آواز دکھاجائے گا اور حساب شروع کیا جائے گا۔ (طبرانی بروایت ابوامامہ اور اس کی سندجید ہے)