hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34586

.

كنز العمال

34586
Kanz al-Ummal
34577- "أتدرون أي أهل الإيمان أفضل إيمانا؟ قالوا: الملائكة، قال: هم كذلك ويحق لهم وما يمنعهم وقد أنزلهم الله المنزلة التي أنزلهم بل غيرهم، قالوا: فالأنبياء، قال: هم كذلك وحق لهم بل غيرهم، قالوا: فمن هم؟ قال: أقوام يأتون من بعدي فيؤمنون بي ولم يروني ويجدون الورق المعلق فيعملون بما فيه؛ فهؤلاء أفضل أهل الإيمان إيمانا. " كر - عن عمر".
34577 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ کون سے ایمان والے ایمان کے اعتبار سے زیادہ فضلیت والے ہیں ؟ تو صحابہ (رض) نے عرض کیا فرشتے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ اسی طرح ہیں اور اس کے حقدار ہیں اور ان کے لیے کیا رکاوٹ ہے اللہ نے ان اس درجہ میں رکھا ہے بس درجہ میں اللہ نے ان کو رکھا بلکہ ان کے علاوہ (بتاؤ) (صحابہ (رض) نے) عرض کیا انبیاء (علیھم اسلام یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اسی طرح ہیں اور وہ اس کے حقدار ہیں بلکہ ان کے علاوہ (بتاؤ) صحابہ (رض) نے عرض کیا تو وہ کون ہیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ ایسے لوگ ہیں جو میرے بعد آئیں گے اور مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انھوں نے مجھے نہیں دیکھا اور وہ لکھا ہوا کاغذ پائیں گے اس میں جو کچھ ہوگا اس پر عمل کریں گے سویہی لوگ ایمان والوں میں سب سے زیادہ فضلیت والے ہیں ایمان کے اعتبار سے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عمر)