hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34590

.

كنز العمال

34590
Kanz al-Ummal
34581- " ليتني أرى إخواني وردوا علي الحوض فأستقبلهم بالآنية فيها الشراب فأسقيهم من حوضي قبل أن يدخلوا الجنة! قيل: يا رسول الله! ألسنا أخوانك؟ قال: أنتم أصحابي، وإخواني من آمن بي ولم يرني، إني سألت ربي أن يقر عيني بكم وبمن آمن بي ولم يرني." أبو نعيم - عن ابن عمر".
34581 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کاش کہ میں اپنے ان بھائیوں کو دیکھ لوں جو میرے پاس حوض پر آئیں گے میں ان کا استقبال ایسے برتنوں سے کروں گا جس میں شراب ہوئی میں ان کو اپنے حوض سے سیراب کروں گا ان کے جنت میں داخل ہونے سے پہلے عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہم آپ کے بھائی نہیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا تم میرے ساتھی ہو اور میرے بھائی وہ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے اور انھوں نے مجھے نہیں دیکھا میں نے اپنے رب سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میری آنکھوں کو تم سے اور ان لوگوں سے ٹھنڈا کردے جو مجھ پر ایمان لائے اور انھوں نے مجھے نہیں دیکھا۔ (ابونعیم بروایت ابن عمر)