hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34615

.

كنز العمال

34615
Kanz al-Ummal
34606- "إن دعامة أمتي عصب 1 اليمن وأبدال الشام والعصائب جمع عصابة، وهم الجماعة من الناس من العشرة إلى الأربعين ولا واحد لها من لفظها. النهاية 3/243. ب. وهم أربعون رجلا كلما هلك رجل أبدل الله مكانه آخر، ليسوا بالمتماوتين ولا المتهالكين والمتناوشين، لم يبلغوا ما بلغوا بكثرة صوم ولا صلاة، وإنما بلغوا ذلك بالسخاء، وصحة القلوب، والمناصحة لجميع المسلمين، وإن أمتي سيكونون على خمس طبقات: فأنا ومن معي إلى أربعين سنة أهل إيمان وعلم؛ ومن بعدهم إلى ثمانين سنة أهل بر وتقوى، ومن بعدهم إلى عشرين ومائة سنة أهل تراحم وتواصل، ومن بعدهم إلى ستين ومائة سنة أهل تقاطع وتدابر، ومن بعدهم إلى انقضاء الدنيا فالهرج الهرج النجاء النجاء. " تمام وابن عساكر - عن أنس".
34606 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ستون یمن کی چیدہ لوگ اور شام کے ابدال ہیں ، اور وہ چالیس مرد ہیں جب بھی ان میں سے کوئی ہلاک ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا بدل لے آئیں گے وہ لوگ نہ بتکلف کمزور ظاہر کرنے والے نہ مٹک کر چلنے والے نہ اوچکنے والے ہوں گے وہ لوگ جس مرتبہ کو پہنچے کثرت نماز اور روزہ سے نہیں پہنچے وہ لوگ اس (مرتبہ کو پہنچے کثرت نماز اور روزہ سے نہیں پہنچے وہ لوگ اس (ٕمرتبہ) کو سخاوت دل کی درستگی اور تمام مسلمانوں کے لیے خیرخواہی کی وجہ سے پہنچے اور میری امت پانچ طبقات پر ہوگی میں اور جو میرے ساتھ ہیں چالیس سال تک ایمان اور علم والے ہوں گے اور جو ان کی بعدہوں گے اسی سال تک نیک اور پرہیزگاری والے ہوں گے اور جو ان کے بعد ہوں گے ایک سوبیس سال تک ایک دوسرے پر رحم اور بھائی چارگی والے ہوں گے اور جو ان کے بعد ہوں گے ایک سوساٹھ سال تک ایک دوسرے کو قطع کرنے اور ایک دوسرے سے منہ پھیرنے والے ہوں گے اور جو اس کے بعد دنیا کے ختم ہونے تک ہوں گے تو فتنہ فساد اور بچاؤ ہوگا ۔ (تمام تاریخ ابن عساکر بروایت انس)