34657- "من أدرك رمضان بمكة فصامه وقام منه ما تيسر له كتب الله له مائة ألف شهر رمضان فيما سواها وكتب الله له بكل يوم عتق رقبة وكل ليلة عتق رقبة، وكل يوم حملان فرس في سبيل الله وفي كل يوم حسنة وفي كل ليلة حسنة. " هـ - عن ابن عباس"
34657 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مکہ میں رمضان کا مہینہ پائے وہ اس میں روزہ رکھے اور جتنا آسان ہو اس میں رہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک لاکھ رمضان (کا ثواب) لکھیں گے مکہ کے علاوہ رمضان گزارنے کے مقابلے میں اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر روز ایک غلام آزاد کرنا اور ہر رات ایک غلام آزاد کرنا لکھیں گے اور ہر دن اللہ کے راستے میں ایک گھوڑا ہبہ کرنا اور ہر دن میں نیکی اور ہر رات ہی نیکی۔ (ابن ماجہ بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابن ماجہ :666 ضعیف الجامع :5375 ۔