hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34718

.

كنز العمال

34718
Kanz al-Ummal
34709- "من أدرك شهر رمضان بمكة من أوله إلى آخره صيامه وقيامه كتب له مائة ألف شهر رمضان في غيرها وكان له بكل يوم مغفرة وشفاعة، وبكل ليلة مغفرة وشفاعة، وبكل يوم حملان فرس في سبيل الله وله بكل يوم دعوة مستجابة. " هب - عن ابن عباس، وقال: تفرد به عبد الرحيم بن زيد العمي وليس بالقوي".
34709 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص مکہ میں رمضان کا مہینہ پائے رمضان کے شروع سے آخر تک اس کے روزے ہوں اور رات کی شب بیداری ہو تو اس کے لیے رمضان کے ایک لاکھ مہینے لکھے جاتے ہیں مکہ کے علاوہ میں رمضان گزارنے کے مقابلے میں اور اس کے لیے ہر دن کے بدلے بخشش اور سفارش ہوتی ہے اور ہر رات کے بدلے بخشش اور سفارش ہوتی ہے اور ہر دن کے بدلے اللہ کے راستے میں گھوڑا ہبہ کرنے کا ثواب ہوتا ہے اور اس کے لیے ہر دن کے بدلے مقبول دعا ہوتی ہے۔ (بیہقی بروایت ابن عباس اور فرمایا کہ عبدالرحیم بن زید العمی جو کہ قوی نہیں ہیں اس حدیث میں متفرد ہیں)