3474 عشر من قالهن في دبر صلاته إذا صلى : لا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وهو على كل شئ قدير ، كتب الله له بهن عشر حسنات ومحى (2) عنه بهن عشر سيئات ، ورفع له بهن عشر درجات وكن عدل عشر رقاب وكن له حرسا من الشيطان حتى يمسى ومن قالهن حين يمسى كان مثل ذلك حتى يصبح.
(هب عن ابى أيوب).
3474: کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جب تو ان کو کہہ لے گا تو (عمل میں) اپنے سے سابقین کو پالے گا لیکن تجھ سے پیچھے والے تجھ کو نہیں پہنچ پائیں گے سوائے اس شخص کے جو تیرے جیسا عمل کرے۔ پس تو ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ کہہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہہ، تینتیس مرتبہ اللہ اکبر کہہ اور آخر میں ایک مرتبہ یہ کلمات ادا کر۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد ولہ الشکر وھو علی کل شئی قدیر۔
3474: ب۔ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
جس شخص نے صبح کو یہ کلمات نماز کے بعد دس مرتبہ کہہ لیے اللہ پاک اس کے لیے ان کلمات کے عوض دس نیکیاں لکھیں گے، دس خطائیں معاف فرمائیں گے، دس درجات اس کے بلند فرمائیں گے اور دس غلام آزاد کرنے کے بقدر ثواب لکھا جائے گا اور یہ کلمات اس کے لیے شام تک شیطان سے حفاظت کا سبب بنیں گے۔ اور جس شخص نے یہ کلمات شام کو کہہ لیے تو صبح تک اس کو یہی فضیلت حاصل ہوگی۔ (شعب الایمان للبیہقی عن ابی ایوب (رض))