hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34864

.

كنز العمال

34864
Kanz al-Ummal
34855- " يأتي على الناس زمان يدعو الرجل ابن عمه وقريبه: هلم إلى الرخاء، هلم إلى الرخاء، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، والذي نفسي بيده! لا يخرج منهم أحد رغبة عنها إلا أخلف الله فيها من هو خير منه، ألا! إن المدينة كالكير تخرج الخبيث، لا تقوم الساعة حتى تنفي المدينة شرارها كما ينفى الكير خبث الحديد. " م - عن أبي هريرة".
34855 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ آدمی اپنے چچازاد اور قریبی رشتہ دار کو پکارے گا آسانی کی طرف آجاؤ آسانی کی طرف آجاؤ اور مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر انکوسمجھ ہو اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان سے مدینہ سے کوئی بھی ان میں سے اعراض کرکے نکلے گا تو اللہ تعالیٰ مدینہ میں اس شخص سے بہتر اس کا نائب لے آئیں گے خبردار ، مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو گندگی کو نکال دیتا ہے قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مدینہ اپنی برائیوں کو دور کردے گا جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔ (مسلم بروایت ابوہریرة)