hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 34903

.

كنز العمال

34903
Kanz al-Ummal
34894- " نعمت الأرض المدينة إذا خرج الدجال! على كل نقب من أنقابها ملك لا يدخلها، فإذا كان ذلك رجفت المدينة بأهلها ثلاث رجفات لا يبقى منافق ولا منافقة إلا خرجوا إليه، وأكثر من يخرج إليه النساء وذلك يوم التخليص وذلك يوم تنفي المدينة الخبث كما ينفي الكير خبث الحديد، يكون معه سبعون ألفا من اليهود، على كل رجل منهم ساج وسيف محلى، فيضرب قبته بهذا الظرب، الذي عند مجتمع السيول، ما كانت فتنة ولا تكون حتى تقوم الساعة أكبر من فتنة الدجال، ولا من نبي إلا وقد حذره أمته، ولأخبرنكم بشيء ما أخبره نبي أمته قبلي، أشهد بأن الله ليس بأعور. " حم، ض - عن جابر".
34894 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مدینہ اچھی زمین ہے جب دجال نکلے گا تو اس کے ہر راستے پر ایک فرشتہ ہوگا جو اس کو داخل نہ ہونے دے گا پھر جب ایسا ہوگا تو مدینہ والوں کے ساتھ حرکت کرے گا تین مرتبہ تو کوئی منافق مرد اور عورت باقی نہ رہے گا مگر سب اس کی طرف نکل جائیں گے اور اکثریت اس کی طرف نکلے والوں میں عورتیں کی ہوں گی اور وہ (دن) چھٹکا رے کا دن ہوگا اور ایسا دن ہوگا کہ مدینہ خباثت کو ھٹا دے گا جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو ھٹاتی ہے اس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے اس میں سے ہر شخص پر سبزچادریں ہوں گی اور مزین تلواریں ہوں گی پھر وہ اپنا خیمہ اس چھوٹے پہاڑ پر لگائے گا جہاں سیلابوں کا پانی جمع ہوتا ہے قیامت قائم ہونے تک دجال سے بڑا فتنہ نہ ہوا ہوگا اور ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا ہے اور میں تمہیں ضرور وہ چیز بتاؤں گا جو ایک نبی نے اپنی امت کو میری طرف سے بتائی میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ تعالیٰ کا نا نہیں ہیں (اور دجال کانا ہوگا) ۔ (احمد بن حنبل ضیاء مقدمی بروایت جابر)