34904- " إن رجالا يستنفرون بعشائرهم تقول: الخير الخير، والمدينة خير لهم لو كانوا يعلمون، والذي نفس محمد بيده! لا يصبر على لأوائها وشدتها أحد إلا كنت له شفيعا أو شهيدا أو هما جميعا يوم القيامة، والذي نفس محمد بيده! إنها لتنفي خبث أهلها كما ينفي الكير خبث الحديد، والذي نفس محمد بيده! لا يخرج منها أحد راغبا عنها إلا أبدلها الله خيرا منه. " هب - عن أبي هريرة".
34904 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگ اپنے قبیلوں کے ساتھ بھاگیں گے توک ہے گا : خیرخیر (ڈھونڈو) حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر ہوگا اگر ان کو سمجھ ہو اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے جو چکی مدینہ کو تکلیف اور اس کی سختی کو برداشت کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کا سفارشی گواہ ہوں گا یا دونوں اکٹھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ، وہ (مدینہ) اپنے رہنے والوں سے گندگی اس طرح ہٹاتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو ہٹاتی ہے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے جو بھی مدینہ سے اعراض کر کے اس سے نکلے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر بدل لے آئیں گے۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة)