hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 3496

.

كنز العمال

3496
Kanz al-Ummal
3496- "قولي حين تصبحين: سبحان الله وبحمده، ولا حول ولا قوة إلا بالله، ما شاء الله كان وما لم يشأ لم يكن، أعلم أن الله على كل شيء قدير، وأن الله قد أحاط بكل شيء علما، فإنه من قالهن حين يصبح حفظ حتى يمسي ومن قالهن حين يمسي حفظ حتى يصبح". "د عن بعض بنات النبي صلى الله عليه وسلم".
3496: جب تو صبح کرے تو یہ کلمات پڑھ :
سبحان اللہ وبحمدہ ولا حول ولا قوۃ الا باللہ ما شاء اللہ کان وما لم یشاء لم یکن اعلم ان اللہ علی کل شیء قدیر وان اللہ قد احاط بکل شیء علما۔
پاک ہے اللہ، اور تمام تعریفوں کا سزاوار ہے، اس کی مدد کے بغیر کسی بدی سے حفاظت نہیں اور اس کی مدد کے بغیر کسی نیکی کی طاقت نہیں۔ جو اللہ چاہتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے اور جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور ہر چیز کو اللہ نے اپنے علم کے احاطے میں محیط کر رکھا ہے۔
جس نے صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے شام تک وہ اللہ کی حفاظت میں رہے گا اور جس نے شام کو یہ کلمات پڑھے وہ صبح تک اللہ کی حفاظت میں رہے گا۔ ابو داؤد عن بعض بنات النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔
کلام : ضعیف ابی داؤد 1080، ضعیف الجامع 4121 ۔