35150- " يا أنس؟ إن الناس يمصرون أمصارا وإن مصرا منها يقال لها البصرة أو البصيرة فإن أنت مررت بها أو دخلتها فإياك وسباخها وكلاءها وسوقها وباب أمرائها؟ وعليك بضواحيها؟ فإنه يكون بها خسف وقذف ورجف وقوم يبيتون يصبحون قردة وخنازير. " د - عن أنس".
35150 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے انھیں لوگ کئی شہر بنائیں گے اور ان میں ایک شہر جسے بصرة یاد فرمایا بصیرة کہا جاتا ہے جب آپ وہاں سے گذریں یا فرمایا اس میں آپ داخل ہوں تو آپ اس کی ویران زمین اور اس کے چارے اور اس کے بازار اور اس کے امراء کے دروازہ سے بچیں اور اس کے کناروں کو لازم پکڑیں اس لیے کہ وہاں دھنسا اور (پیر) پھینکنا اور زلزلہ کا آنا ہے اور ایسی قوم ہے جو رات گذاریں گے تو صبح کے وقت بندر اور خنزیر ہوں گے ۔ ابوداؤد بروایت انس الوضع فی الحدیث 1832)