hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35177

.

كنز العمال

35177
Kanz al-Ummal
35168- "رجب شهر عظيم يضاعف الله فيه الحسنات، فمن صام يوما من رجب فكأنما صام سنة، ومن صام منه سبعة أيام غلقت عنه سبعة أبواب جهنم، ومن صام منه ثمانية أيام فتحت له ثمانية أبواب الجنة، ومن صام منه عشرة أيام لم يسأل الله شيئا إلا أعطاه، ومن صام منه خمسة عشر يوما نادى مناد من السماء قد غفر لك ما مضى فاستأنف العمل، ومن زاد زاده الله، وفي رجب حمل الله نوحا في السفينة فصام رجب وأمر من معه أن يصوموا فجرت بهم السفينة ستة أشهر آخر ذلك يوم عاشوراء، أهبط على الجودي فصام نوح ومن معه والوحش شكرا لله عز وجل، وفي يوم عاشوراء فلق الله البحر لبني إسرائيل، وفي يوم عاشوراء تاب الله على آدم وعلى مدينة يونس، وفيه ولد إبراهيم. " طب - عن سعيد بن أبي راشد".
35168 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رجب عظمت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں نیکیاں دگنی کردیتے ہیں جو رجب کے ایک دن روزہ رکھے گا تو گویا اس نے ایک سال روزے رکھے ، اور جس نے اس کے سات دن روزے رکھے تو اس کے لیے جہنم کے سات دروازے بند کردیئے جائے اور جس نے آٹھ دن روزے رکھے تو اس کے لیے جنت کے آٹھ دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اور جس نے دن روزے رکھے تو اللہ سے جو کچھ مانگے اللہ اس کو عطاء فرمائیں گے اور جو اس کے پندرہ دن روزے رکھے گا تو آسمان سے پکارنے والا پکارے گا جو گذر گیا وہ تیرے لیے معاف کردیا گیا نئے سر سے عمل کر اور جو زیادہ کرے گا اللہ تعالیٰ بھی اس کو زیادہ عطا فرمائیں گے اور جب میں اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کو کشتی میں اٹھایا تو انھوں نے روزہ رکھا اور اپنے ساتھ لوگوں کو حکم دیا کہ وہ روزہ رکھیں تو کشتی ان کو لے کر چلی چھ مہینے اور اس کا آخری دن عاشوراء کا دن تھا کشی کو جودی (پہاڑ) پر اتارا گیا پھر نوح (علیہ السلام) اور جو ان کے ساتھ اور وحش نے روزہ رکھا اللہ عزوجل کے شکر کے طور پر اور عاتوراء کے دن میں اللہ تعالیٰ نے نبی اسرائیل کے لیے سمندر میں راستے بنائے اور عاشوراء کے دن میں اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) اور یونس (علیہ السلام) کے شہر (والوں کی) تو یہ قبول فرمائی اور اس دن میں ابراہیم (علیہ السلام) پیدا ہوئے ۔ (طبرانی بروایت سعد اور اشد)