hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35205

.

كنز العمال

35205
Kanz al-Ummal
35196- " ما من أيام أفضل عند الله من أيام عشر ذي الحجة، هي أفضل من عدتهن جهادا في سبيل الله إلا عفر العفر في التراب، وما من يوم أفضل عند الله تعالى من يوم عرفة، ينزل الله تبارك وتعالى إلى السماء فيباهي بأهل الأرض أهل السماء فيقول: انظروا إلى عبادي شعثا غبرا ضاجين جاؤا من كل فج عميق يرجون رحمتى ولم يروا عذابي فلم ير يوم أكثر عتيقا من النار من يوم عرفة. " هب وابن صصرى في أماليه - عن جابر".
35196 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ذی الحجہ کے دس دنوں سے اللہ کے ہاں زیادہ فضلیت والے کوئی دن نہیں ہیں وہ زیادہ فضلیت والے ہیں ان دنوں کے برابر اللہ کے راستے میں جہاد کرنے سے مگر مٹی میں گردن کا دھنسا دیاجاتا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرفہ کے دن سے زیادہ فضلیت والا کوئی دن نہیں اللہ تبارک وتعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نازل ہوتے ہیں پھر زمین والوں کے ساتھ آسمان والوں پر فخر فرماتے ہیں، پھر فرماتے ہیں میرے بندوں کی طرف دیکھو ! جو پراگندہ بال غبار آلود پہنچنے والے دوردار کناروں سے آئے ہیں میری رحمت کے امید وار ہیں اور انھوں نے میرے عذاب کو نہیں دیکھا ، سو کوئی دن یوم عرفہ سے زیادہ جہنم سے آزاد کئے ہوئے لوگوں کے اعتبار سے نہیں دیکھا گیا (یوم عرفہ میں بہت سے لوگ جہنم سے آزاد کئے جاتے ہیں) (بیہقی ابن صصری اپنی امالی میں بروایت جابر)