35255- "الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة، والخيل ثلاثة: خيل أجر، وخيل وزر، وخيل ستر، فأما خيل الستر فمن اتخذها تعففا وتكرما وتجملا ولم ينس حق ظهورها وبطونها في عسره ويسره؛ وأما خيل الأجر فمن ارتبطها في سبيل الله فإنها لا تغيب في بطونها شيئا إلا كان له أجر - حتى ذكر أرواثها وأبوالها - ولا تعدو في واد شوطا أو شوطين إلا كان في ميزانه؛ وأما خيل الوزر فمن ارتبطها تبذخا على الناس فإنها لا تغيب في بطونها شيئا إلا كان وزرا عليه - حتى ذكر أرواثها وأبوالها - ولا تعدو في واد شوطا أو شوطين إلا كان عليه وزر." هب - عن أبي هريرة".
35255 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں قیامت کے دن تک بھلائی باندھ دی گئی ہے اور گھوڑے تین طرح کے ہیں اجروالا گھوڑا ، بوجھ الاگھوڑا (محتاجی) سے پردے والا گھوڑا رہا محتاجی سے پردے کا گھوڑا وہ ہے جس کو کسی شخص نے پاکدامنی عزت خوبصورتی کے حصول کے لیے لیاہو اور اس نے ان کی پیٹھوں اور پیر کا حق تنگدستی اور مالدادی میں نہ بھلا یا ہو اور رہا اجر والا گھوڑا تو وہ ہے کہ جس کو کسی شخص نے اللہ کے راستے میں باندھا ہو تو اس کے پیٹ میں کوئی چیز غائب نہیں ہوگی مگر وہ اس کے لیے اجر ہوگا یہاں تک کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بعد اور پیشاب کا بھی ذکر فرمایا اور وہ ایک واری میں ایک چکر یاد و چکر نہیں لگاتامگر وہ اس کے ترازو میں ہوگا اور ہا بوجھ والاگھوڑا تو وہ ہے کہ جس کو کسی شخص نے لوگوں پر رعب اور تکبر کے لیے باندھا ہو تو اس کے پیٹ میں کوئی چیز غائب نہیں ہوگی تو وہ اس پر بوجھ ہوگا یہاں تک کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی لیڈ اور پیشاب کا بھی ذکر فرمایا اور وہ کسی وادی میں ایک چکر کا یادوچکر نہیں لگائے گا مگر وہ اس پر بوجھ ہوگا۔ (ھب بروایت ابوہریرة)