35258- " الخيل في نواصيها الخير معقود أبدا إلى يوم القيامة، فمن ربطها عدة في سبيل الله وأنفق عليها احتسابا في سبيل الله فإن شبعها وجوعها وريها وظمأها وأرواثها وأبوالها فلاح في ميزانه يوم القيامة ومن ربطها مرحا وفرحا ورياء وسمعة فإن مشبعها وجوعها وريها وظمأها وأرواثها وأبوالها خسران في ميزانه يوم القيامة. " حم والعسكري في الأمثال، حل والخطيب - عن أسماء بنت يزيد".
35258 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں ہمیشہ قیامت کے دن تک بھلائی باندھ دی گئی ہے سو جس نے اس کو اللہ کے راستہ میں تیاری کے لیے باندھا ہو اور اللہ کے راستہ میں اجر کی امید میں س پر خرچ کیا ہو تو اس گھوڑے کا شکم سیر ہوتا اور بھوکا ہونا اور اس کا سیراب ہونا اور پیاسا ہونا اور اس کی لید اور اس کا پیشاب اس کے تراز میں ہوگا قیامت کے دن اور جس نے اکڑ اور خوشی اور دکھلاوے اور مشہوری کے لیے باندھا ہو تو اس کا شکم سیرہوتا اور اس کا بھوکا ہونا اور اس کا سیراب ہونا اور پیاسا ہونا اور اس کی لید اور اس کا پیشاب قیامت کے دن اس کے ترازو میں نقصان (کا ذریعہ) ہوگا۔ (احمدبن حنبل العسکری الامثال حلیة الاولیاء الخطیب بروایت اسماء بنت یزید)