hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35473

.

كنز العمال

35473
Kanz al-Ummal
35464- "مسند عمر" عن أسلم قال: كان عمر بن الخطاب إذا ذكر النبي صلى الله عليه وسلم بكى، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم أرحم الناس بالناس، وكان لليتيم كالوالد، وكان للمرأة كالزوج الكريم، وكان أشجع الناس قلبا، وأوضحهم وجها، وأطيبهم ريحا، وأكرمهم حسبا، فلم يكن له مثل في الأولين والآخرين. "أبو العباس الوليد بن أحمد الزوزني في كتاب شجرة العقل، وفيه حبيب بن رزين، قال حم: كان يكذب، وقال د: كان يضع الحديث".
35464 ۔۔۔ (مسند عمر) اسلام سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ فرماتے تو روپڑتے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے تھے وہ یتیم کے لیے والد کی جگہ تھے عورت کے لیے شریف شوہر کی طرح اور دل کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے زیادہ بہادر اور چہرہ کے لحاظ سے سب سے روشن اور خوشبو کے اعتبار سے سب سے زیادہ پاکیزہ اور حسب کے اعتبار سے سب شریف آپ جیسے اوصاف والے اولین وآخرین میں موجود نہیں (ابوالعباس ولید بن احمد الزورنی نے کتاب شجرة العقل میں نقل کیا ہے اس کی سند میں حبیب بن رزین ہے احمد نے فرمایا جھوٹ بولتا تھا ابوداؤد نے کہا حدیث گھڑتا تھا)