35476- "مسند أبي أيوب" صنعت للنبي صلى الله عليه وسلم وأبي بكر طعاما قدر ما يكفيهما فأتيتهما به: فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اذهب فادع لي ثلاثين من أشراف الأنصار"، فشق ذلك علي فقلت: ما عندي شيء أزيده، فكأني تغفلت فقال: " اذهب فادع لي ثلاثين من أشراف الأنصار، فدعوتهم فجاؤا، فقال: اطعموا، فأكلوا حتى صدروا ثم شهدوا أنه رسول الله ثم بايعوه قبل أن يخرجوا؛ ثم قال: اذهب فادع لي ستين من أشراف الأنصار، والله! لأنا بالستين أجود مني بالثلاثين، فدعوتهم، فأكلوا حتى صدروا ثم شهدوا أنه رسول الله ثم بايعوه قبل أن يخرجوا؛ ثم قال: اذهب فادع لي تسعين من الأنصار، فلأنا أجود بالتسعين والستين مني بالثلاثين، فدعوتهم، فأكلوا حتى صدروا ثم شهدوا أنه رسول الله ثم بايعوه قبل أن يخرجوا، فأكل من طعامي ذلك مائة وثمانون رجلا كلهم من الأنصار. "طب".
35476 ۔۔۔ مسندابی ایوب (رض) میں ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر (رض) کے لیے ان کے بقدر کھانا تیار کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جھ سے فرمایا کہ جاؤ انصار کے تیس سرداروں کو بلاکر لاؤ مجھ پر شاق گذار ا میں نے کہا میرے پاس اس سے زائد نہیں ہے گویا کہ میں نے بلانے میں غفلت برتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے پاس انصار کے تیس سرداروں کو بلا کر لاؤ میں نے ان کو بلایا وہ سب آگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ کھاؤ انھوں نے کھایا سیر ہو کر پھر انھوں نے اسالت کی گواہی دی پھر گھر سے نکلنے سے پہلے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی پھر فرمایا جاؤ میرے پاس انصار کے ساٹھ سرداروں کو بلا لاؤ واللہ میں ساتھ کو تیس سے زیادہ خوشدلی کے ساتھ بلالایا انھوں نے کھایا اور سیر ہوئے پھر انھوں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کی گواہی دی اور نکلنے سے پہلے بیعت کی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا انصار میں سے نوے افراد کو بلا کر لاؤ میں ساتھ کے مقابلہ میں نوے کو خوشی کے ساتھ بلا کرلیا انھوں نے سیر ہو کر کھایا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کی گواہی دی بھر نکلنے سے پہلے بیعت کی اس طرح میرے کھانے سے انصار کے ایک سو اسی افراد نے کھایا۔ (طبرانی)