hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 35503

.

كنز العمال

35503
Kanz al-Ummal
35494- "مسند عبد الله بن عمرو بن العاص " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قام يصلي من الليل فاجتمع رجال من أصحابه يحرسونه، حتى إذا صلى وانصرف إليهم قال لهم: قد أعطيت الليلة خمسا ما أعطيهن أحد قبلي! أما أولهن فأرسلت إلى الناس كلهم عامة وكان من قبلي إنما يرسل إلى قومه، ونصرت بالرعب على العدو ولو كان بيني وبينه مسيرة شهر لملئ مني رعبا، وأحلت لي الغنائم وكان من قبلي يعظمونها، كانوا يحرمونها، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، أينما أدركتني الصلاة تمسحت وصليت وكان من قبلي يعظمون ذلك، إنما كانوا يصلون في كنائسهم وبيعهم، والخامسة قيل لي: سل فإن كل شيء قد سأل، فأخرت مسألتي إلى يوم القيامة وهي لكم ولمن شهد أن لا إله إلا الله ". "ابن النجار".
35494 ۔۔۔ مسند عبداللہ بن عمروبن العاص (رض) میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو اٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے چند صحابہ کرام (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حرامت کرنے لگے جب آپ نماز سے فارغ ہوگئے ان کے پاس پہنچے اور ارشاد فرمایا کہ آج کی رات مجھے پانچ چیزیں عطاء ہوئی ہیں جو مجھ سے پہلی کسی نبی کو بھی نہیں ملیں (1) مجھے تمام انسانوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہے جب کہ مجھ سے پہلے انبیاء کس خاص قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا (2) دشمنوں کے خلاف رعب کے ذریعہ میری مدد ہوئی ہے اگرچہ میرے اور دشمن کے درمیان ایک مہینہ کی مسافت ہو وہ میرے رعب سے مرعوب ہوجاتا ہے (٣) میرے لیے مال غنیمت کو حلا کیا گیا مجھ سے پہلے اس کی تعظیم کرتے تھے لیکن اس سے محروم تھے (4) میرے لیے زمین کو مسجد بنائی گئی اور پاکی حال کرنے کا آلہ کجہاں بھی نماز کا وقت آجائے مسح کرکے نماز پڑھ لیتاہوں جب کہ مجھ سے پہلے یہ بری بات تھی وہ صرف اپنے کسناؤں اور گرجوں میں نماز پڑھا کرتے تھے ۔ (5) مجھ سے کہا گیا سوال کرو کیونکہ ہر ایک نے سوال کرلیا لیکن میں نے اپنے سوال کو قیامت کے دن کے لیے محفوظ رکھا وہ سوال تمہارے حق میں اور ہر اس شخص کے حق میں ہوگا جو اس بات کی گواہی دے ۔ اشھد ان الا الہ الا اللہ (بن النجار)